اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ایران کے الیکشن کمیشن کے سیکریٹری علی پور مطلق نے کہا کہ پارلمینٹ کے چار حلقوں کے لئے ضمنی انتخابات کے لئے ووٹنگ آئندہ انیس مئی کو صدارتی انتخابات اور بلدیاتی انتخابات کے لئے ووٹنک کے ساتھ ہی انجام پائے گی-
الیکشن کمیشن کے سیکریٹری نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ اھر وھریس ، مراغہ وعجب شیر، اصفہان و بندرلنگہ اور پارسیان و بستک انتخابی حلقوں میں ہونے والے ضمنی انتخابات کے امیدوار اتوار سے اپنے کاغذات نامزدگی داخل کراسکتے ہیں-
پانچویں بلدیاتی انتخابات کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرانے کا عمل بھی بیس مارچ سے شروع ہوگا جو چھبیس مارچ تک جاری رہےگا-
.......
/169